Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، اپنی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا این او سی روک لیا

بلائنڈ ورلڈ کپ کے میچز لاہور اور ملتان میں شیڈول ہیں
شائع 12 نومبر 2024 03:06pm

بھارت نے کھیل دشمن پالیسی اپنا کر سیاست کرنے کا واضح ثبوت پیش کر دیا۔

خیال رہے بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کا میلہ تئیس نومبر سے پاکستان میں سجنا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان آنے کے لیے حکومت کی اجازت نہ مل سکی۔

بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو وزارت کھیل کی جانب سے این او سی مل چکا ہے جبکہ ٹیم کو وزارت داخلہ اور خارجہ سے تاحال کلیئرنسن نہ مل سکی۔

چیمپئنز ٹرافی: وفاقی حکومت کا تمام اسٹیک ہولڈرز سے وسیع تر مشاورت کا فیصلہ

دوسری جانب پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم آئے یا نہ آئے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی پاکستان ہی کرے گا۔

سلطان شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارتی ٹیم کو ویزا دے رہا ہے، ان کی حکومت اجازت نہیں دے رہی، ورلڈ کپ میں شریک باقی تمام ٹیمیں پاکستان آ رہی ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی: اگر بھارت نہیں تو کونسی ٹیم پاکستان آئے گی؟

NOC

indian blind cricket team