Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا فلم ہیراپھیری 3 کی شوٹنگ شروع ہوگئی ہے؟

فلم کی شوٹنگ کا آغاز اکشے کمار، پریش راول اور سنیل شیٹی سے ہوگا
شائع 12 نومبر 2024 02:18pm

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار، پریش راول اور سنیل شیٹی کو حال ہی میں ممبئی کے ایک نجی ہوائی اڈے پر ایک ساتھ دیکھا گیا ہے جس کے بعد ان قیاس آرائیوں کو تقویت ملی ہے کہ فلم ہیراپھیری کی شوٹنگ شروع کردی گئی ہے۔

11 نومبر کو پاپرازی نے تینوں کو آرام دہ لباس میں اسٹائلش انداز میں دیکھا، جس میں اکشے کمار نے سیاہ شرٹ پہن رکھی تھی اور سرمئی رنگ کی پتلون کے ساتھ چشمے پہنے ہوئے تھے۔

ورون دھون کی فلم ”بے بی جان“ میں سلمان خان انٹری دینے کو تیار

سنیل شیٹی نے سیاہ رنگوں کے ساتھ سفید لباس کا انتخاب کیا جبکہ پریش راول نے پرنٹ شدہ نیلے رنگ کی شرٹ اور نیوی پتلون پہن رکھی تھی۔

یہ تینوں اداکار راجو، شیام اور بابو راؤ کے کرداروں کو دوبارہ ادا کرنے کے لئے تیار ہیں، جس نے ناظرین میں جوش و خروش پیدا کیا ہے جو انہیں اسکرین پر واپس دیکھنے کے لئے بے چین ہیں۔

نیرج وورا کی ہدایت کاری میں بننے والی اور فیروزناڈیاڈوالا کی پروڈیوس کردہ ہیرا پھیری 2006 میں ’پھر ہیرا پھیری‘ کی کامیابی کے بعد پسندیدہ فرنچائز کی تیسری قسط ہے۔

اس فلم میں ابھیشیک بچن اور جان ابراہم سمیت نئی کاسٹ کے ارکان کو بھی متعارف کرایا جائے گا، جس سے سیریز میں نئی توانائی کا اضافہ ہوگا۔

جیسے جیسے توقعات میں اضافہ ہو رہا ہے اور کاسٹ دوبارہ مل رہی ہے، مداحوں کو امید ہے کہ جلد ہی فلم کی پیش رفت کے بارے میں باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

ہیرا پھیری سیریز کو طویل عرصے سے اس کے بہترین مزاح کی وجہ سے مانا جاتا ہے ، اور توقعات کی جارہی ہےکہ اس تازہ ترین اضافے سے وہی مزاحیہ دلکشی پیش کی جائے گی۔

Bollywood

entertainment

lifestyle