چیمپئنز ٹرافی: وفاقی حکومت کا تمام اسٹیک ہولڈرز سے وسیع تر مشاورت کا فیصلہ
آٸی سی سی چیمپئنزٹرافی کے لیے بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے کے معاملے پر وفاقی حکومت نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے وسیع تر مشاورت کا فیصلہ کرلیا۔
آٸی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے پر وفاقی حکومت سمیت تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والوں نے سخت تشویش کا اظہارکیا ہے۔
ذمہ دارحکومتی ذراٸع کے مطابق وفاقی حکومت نے تمام سٹیک ہولڈرزسے وسیع ترمشاورت کا فیصلہ کرلیا ہے، پی سی بی کے سرپرست اعلی وزیراعظم شہبازشریف کی وطن واپسی پر اہم اجلاس ہوگا، جس میں پی سی بی، وزارت بین الصوبائی رابطہ سمیت تمام اسٹیک ہولڈرزشرکت کریں گے۔
ذراٸع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزارت خارجہ، وزارت داخلہ سے بھی تجاویز لی جائے گی جبکہ اجلاس میں سیکیورٹی اداروں کے سربراہان کی بھی شرکت متوقع ہے۔
پی سی بی کا چیمپئینز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکاری بھارت کو سخت جواب دینے کا فیصلہ
بھارت کو چیمپینز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار پر عالمی عدالت میں گھسیٹے جانے کا خدشہ
بھارتی انکار نے چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کو خطرے میں ڈال دیا
اجلاس میں تمام فریقین کی مشاورت کے بعد حکومتی سطح پر باضابطہ فیصلہ لیا جائے گا، پی سی بی تمام متبادل تجاویز اجلاس میں رکھے گا۔
اس کے علاوہ اجلاس میں آئی سی سی کو بھارت کے لکھے گئے خط اور پاکستان کے جواب سمیت بھارتی ٹیم کے نہ آنے کی صورت میں تمام دستیاب آپشنز کا جائزہ لیا جائے گا ، پی سی بی نے اجلاس کے لیے سفارشات کی تیاری شروع کردیں۔
Comments are closed on this story.