Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں پی آئی بی پولیس نے غیر ملکی شیف کو لوٹ لیا

شیف سے رقم اینٹھنے کی ابتدائی انکوائری میں تصدیق ہوئی
شائع 12 نومبر 2024 12:59pm

کراچی کے علاقے نیو ٹاؤن میں پی آئی بی تھانے کی حدود میں 2 پولیس اہلکار نے غیرملکی شیف کو لوٹ لیا۔

ذرائع کے مطابق خیبر مسعود نامی متاثرہ شیف نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے رقم چھین کر ان پر تشدد بھی کیا۔ ایس ایس پی ایسٹ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اہلکاروں کو معطل کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی ایسٹ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اہلکاروں کو معطل کردیا۔

ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا کہ ایس ایچ او پی آئی بی نے ملزم اہلکاروں کی شناخت کی اور حراست میں لیا۔

لاہور میں مبینہ پولیس مقابلہ، 4 ڈاکو ہلاک، خاتون ساتھی زخمی

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق غیر ملکی شیف سے رقم اینٹھی گئی ہے جس حوالے سے ابتدائی انکوائری میں تصدیق ہوئی ہے۔

کراچی: پولیس کی وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے دو غیرملکیوں کو لوٹ لیا

ایس ایچ او کو ہدایت کی گئی حسب ضابطہ وقانون کاروائی کرے۔

معاملے کی نگرانی کے لئے ایس پی گلشن قبال کو بھی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔

مقصود خیبر نے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ ایک شیف ہیں اور سوشل میڈیا پر مشہور ہیں۔ شوہر کی اہلیہ نے بتایا کہ ان کے شوہر افغانی ہیں اس لیے پولیس اہلکاروں نے انھیں دھمکایا، اہلیہ کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی ہیں اور بائیس سال سے مقصود کے ساتھ زندگی گزار رہی ہیں۔

Chef

pib police