Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہ رخ خان کو مارنے کی دھمکی دینے والےشخص کوگرفتارکر لیا گیا

دھمکی باندرہ پولیس اسٹیشن پر لینڈ لائن فون پرموصول ہوئی تھی
شائع 12 نومبر 2024 11:45am

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کو مبینہ طور پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پرممبئی پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی۔ جو باندرہ پولیس اسٹیشن پر لینڈ لائن فون پر موصول ہوئی تھی۔

سلمان خان کولارنس بشنوئی گینگ کی ایک بار پھر دھمکی

پولیس نے اسکے شبہ میں فیضان خان نامی شخص کو گرفتار کیا ہے جس کے موبائل فون سے 50 لاکھ روپے کاتاوان دا کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ وکیل نے دعویٰ کیا کہ ان کا موبائل چوری ہوا ہے اور وہی جرم میں بھی اسی کا استعمال کیا گیا تھا۔

ملزم کو مزید پوچھ گچھ کے لئے ممبئی لایا جائے گا۔

شاہ رخ خان کو دھمکی مبینہ طور پر لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے سلمان خان کو دی جانے والی دھمکیوں کے سلسلے کے بعد ملی تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق 7 نومبر کو فون کال پر ایک دھمکی موصول ہوئی تھی ۔ جس میں کہا گیا تھا کہ اگر شاہ رخ خان مجھے 50لاکھ روپے نہیں دیتا، تو میں اسے مار ڈالوں گا۔

جب اس سے خود کی شناخت کا پوچھا گیا تو کال کرنے والے نے جواب دیا اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا… اگر آپ کو کسی نام کی ضرورت ہے تو اسے ہندوستانی کے طور پر لکھیں۔

دوسری جانب فیضان نے 2 نومبر کو پولیس اسٹیشن میں اپنے موبائل کے چوری ہوجانے کی شکایت درج کرائی تھی ممبئی پولیس کو متعلقہ دستاویزات بھی پیش کیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق رائے پور پولیس نے فیضان کی لوکیشن معلوم کرنے کے لیے مہاراشٹر پولیس سے رابطہ کیا تھا وہ رائے پور کے پنڈری علاقے کا رہنے والا پایا گیا تھا جوکہ وسطی ہندوستان میں ٹیکسٹائل کی سب سے بڑی مارکیٹ میں سے ایک ہے۔

فیضان کو پولیس اسٹیشن بلایا گیا اور اس سے کہا گیا کہ کیس کو اس کے خلاف رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔ اس پر فیضان نے موقف اختیار کیا کہ اس کا فون چوری ہوگیا تھاا ور اس نے پولیس کو مطلع کر دیا تھا۔ فیضان نے اس سے متعلقہ دستاویزات بھی ممبئی پولیس اسٹیش میں جمع کرا دی تھیں۔

واضح رہے کہ اکتوبر 2023 میں شاہ رخ خان کی فلم جوان اور پٹھان کی ریلیز کے بعد جان سے مارنےکی دھمکیوں کے بعد مہارا شٹر حکومت نے ایک تحریری شکایت کی بنیاد پر شاہ رخ کی سیکیورٹی بڑھا دی تھی۔

entertainment

lifestyle

شخصیات