اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز، ڈالر سستا ہو گیا
مسلسل مثبت رجحان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا، دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی ہے۔
منگل کے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج میں 120 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے ساتھ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 93 ہزار 500 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار میں تیزی کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا، گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 356 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 93 ہزار 648 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز 28 ارب 30 کروڑ 83 لاکھ 88 ہزار 219 روپے مالیت کے 46 کروڑ 88 لاکھ 63 ہزار 228 شیئرز کا لین دین ہوا۔
دوسری جانب دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 11 پیسے سستا ہوگیا، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 277 روپے 75 پیسے ہو گئی۔
Comments are closed on this story.