Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور کی خطرناک اسموگ خلا سے بھی نظر آنے لگی، لوگ ورطہ حیرت میں مبتلا

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور نمبرون آلودہ ترین شہر ہے
شائع 12 نومبر 2024 10:41am
تصویر بشکریہ: ناسا
تصویر بشکریہ: ناسا

لاہور میں خطرناک اسموگ کی سیٹلائٹ تصویر خلائی تحقیقات کے ادارے ناسا کی جانب سے شئیر کی گئی ہے۔

ملک بھر میں اسموگ کا راج ہے تاہم اس حوالے سے ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور نمبرون آلودہ ترین شہر ہے، اس فہرست میں جہاں ملک کے دیگر شہر آتے ہیں، وہیں ماہرین نے پاکستان میں اسموگ خلا سے بھی نظر آنے کے حوالے سے وضاحت کر کے لوگوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

اسموگ سے متاثرہ پنجاب کے مزید 5 ڈویژنز میں اسکولز بند

امریکی میڈیا کے مطابق پاکستان کے مشرقی اور بھارت کے شمالی علاقوں میں گزشتہ ماہ سے پھیلی گہری اور خطرناک اسموگ سیٹلائٹ تصاویر میں واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔

امریکی خلائی ایجنسی ناسا کی سیٹلائٹ تصاویر میں حالیہ ویک اینڈ پر لاہور اور ملتان پر اتنی گہری اسموگ تھی کہ سڑکیں اور عمارتیں اُس کی لپیٹ میں آگئیں، تصاویر میں صرف دھند دیکھی گئی۔

اقوام متحدہ کے مطابق پاکستان کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں 5 سال سے کم عمر کے 1 کروڑ ایک لاکھ بچوں کی صحت کو حد درجے خطرات لاحق ہیں۔

Lahore smog