Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ارچنا پورن سنگھ کا 94 سالہ ماں کے ساتھ فیری ٹریپ

میری ماں آج بھی طاقتور ہے، دل کوچھولینے والی ویڈیو شیئر کردی
شائع 12 نومبر 2024 09:40am

بالی ووڈ اداکارہ اورانڈین ٹی وی کی مشہور سلیبریٹی ارچنا پورن سنگھ نے دلوں کو پگھلا دینے والا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں ان کی 94 سالہ والدہ کو اپنے پوتے پوتیوں سے ملنے کے لئے کشتی کی سواری کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں ان کی خوشی اور جوش و خروش کو دکھایا گیا ہے حالانکہ اس عمر میں ایک طویل سفر طے کرنا آسان کام نہیں ہے لکن وہ ایسا کررہی ہیں۔

سدھو موسے والا کے والدین نے چھوٹے بیٹےکی تصویر شیئرکردی

اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ارچنا نے کیپشن میں لکھا ، “حصہ 1: میری ماں۔ 94… اور اب بھی طاقتورہیں۔ ہمارے والدین کچھ ٹھیک کر رہے تھے جو ہم آج کل نہیں کرتے ہیں، لیکن @ayushmaansethi کو دیکھ کر لگتا ہے کہ میں نے بھی کچھ صحیح کیا ہے! آیوش نے بچپن میں ’نانی‘ کا ہاتھ تھام رکھا تھا اور آج تک اسے نہیں چھوڑا۔ اس کے لئے، اس کی نانی اس کی ہے۔ #MOM # 94. “

ویڈیو میں ارچنا کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ’میری والدہ، جو 94 سال کی ہیں، مجھ سے کہہ رہی ہیں کہ وہ اپنے اہل خانہ اور پوتے پوتیوں سے ملنا چاہتی ہیں، اس لیے ہم انہیں کشتی کے ذریعے لے گئے۔ وہ اپنے پوتے پوتیوں سے ملنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ اس کے بعد وہ کیمرے کو اپنی ماں کی طرف پلٹتی ہیں اور کہتی ہیں، ’’ماں، 94 سال کی عمر میں، آپ کشتی پر چڑھ رہی ہیں۔

ویڈیو وائرل ہوتے ہی تبصروں کا سیکشن محبت سے بھرے ہوئے پیغامات سے بھر گیا۔ ایک صارف نے لکھا ، ”اوہ واہ وہ بہت سرگرم اور خوبصورت ہے۔ وہ 80 سال کی عمر میں نظر آتی ہیں۔ ایک اور تبصرہ میں لکھا گیا، ”اوہ مجھے آپ کے چھوٹے ویلاگ یاد آتے ہیں.. نانی اور بھاگیہ شری کے ساتھ.. خدا اس پر رحم کرے.. کیونکہ نانی 90+ کی لگتی بھی نہیں ہے ۔۔۔ نانی کہہ سکتی ہیں کہ ہ“ابھی تو میں جوان ہوں“.. ایک اور کمنٹ میں لکھا گیا کہ ’خدا انہیں صحت مند اور خوش حال زندگی عطا کرے۔‘

ارچنا پورن سنگھ نے بیک وقت فلموں اور ڈیلی سوپس میں کام کیا ہے۔ وہ بالی ووڈ کی کئی فلموں میں اپنے مزاحیہ کرداروں اور کامیڈی شوز دی کپل شرما شو اور کامیڈی سرکس میں جج کی حیثیت سے جانی جاتی ہیں۔ وہ راجا ہندوستانی، کچھ کچھ ہوتا ہے، محبتیں، جھنکار بیٹس جیسی فلموں میں اپنے کرداروں کے لئے مشہور ہیں۔ ارچنا نے 30 جون 1992 کو اداکار پرمیت سیٹھی سے شادی کی۔ ان کے دو بیٹے آریہ مان اور آیوشمان ہیں۔

Bollywood

entertainment

lifestyle

شخصیات