Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ورون دھون کی فلم ”بے بی جان“ میں سلمان خان انٹری دینے کو تیار

فلم نے اپنے اعلان کے بعد ہی فلم بینوں کی توجہ کھینچ لی ہے
شائع 12 نومبر 2024 08:59am

ورون دھون کی آنے والی فلم ”بے بی جان“ کی ہر جگہ دھوم مچی ہوئی ہے۔ جس میں ورون دھون ایکشن سے بھرپور کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ لیکن اس فلم کے خاص ہونے کی ایک اور وجہ بھی سامنے آئی ہے۔

گرچہ فلم نے اپنے اعلان کے بعد ہی فلم بینوں کی توجہ کھینچ لی ہے تاہم اسکے ٹیزر اور ٹیسٹرک ویڈیو نے مداحوں کی گرمجوشی میں سو فیصد اضافہ کر دیا ہے۔

کیا شاہ رخ کی فلم ”کنگ“ میں آریان بھی انٹری دیں گے؟ کردار کیا ہوگا

”جوان“ جیسی بلاک بسٹر ہٹ فلمیں بنانے والے ساوتھ اسٹار ڈائریکٹر ایٹلی کی لکھی گئی کہانی اور کالس کی ہدایتکاری اس ویڈیو میں صاف دکھائی دے رہی ہے۔ لیکن ان سب باتوں کے علاوہ ایک اور چیز ہے جس نے اس فلم کو خاص بنادیا ہے۔اوروہ ہے سپراسٹاربھائی جان سلمان خان کا کیمیو رول ، جس کی جھلک ٹیسٹر میں بھی دکھا دی گئی ہے اور اب خود ورون دھون نے بھی اس کی تصدیق کر دی ہے۔

فلم کے ٹیسٹر ویڈیو میں کسی لمبے آدمی کو پیچھے کی جانب سے دکھانے کے بعد سے یہ چہ مہ گوئیاں کی جارہی تھیں کہ یہ کوئی اور نہیں بلکہ دبنگ ہیرو سلمان خان ہیں اور جب یہی سوال فلم کے ہیرو ورون دھون سے کیا گیا تو انہوں نے اس کی وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان کا کیمیو صرف فلم میں نہیں ہے بلکہ یہ ایک ایسا شاندار کیمیو ہے جو سامعین کو ہنسنے پر مجبور کردے گا۔

ایک اور مداح نے ورون سے پوچھا کہ یہ کیمیو کتنے منٹ کاہے؟ ورون دھون نے اس کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ میں ایک منٹ بھی نہیں بولوں گا لیکن اس کااثر اتنا زیادہ ہوگا کہ وہ مہینوں رہے گا۔

یاد رہے کہ ورون دھون کی فلم“بے بی جان “ میں جیکی شروف منفی کردار میں نظر آئیں گے۔ یہ ولن کافی خوفناک ہوگا اور ”سنگھم اگین“ کےبعد انہیں ایک بار پھر گرے شیڈ رول میں دیکھا جا سکے گا۔ اس کے علاوہ فلم میں کیارا ایڈوانی بھی ایک کردارنبھائیں گی۔ ٹیسٹرویڈیو میں انہیں عروسی لباس میں دکھایا گیا ہے۔ ورون دھون کے سلمان خان کیمیو کی تصدیق کے بعد مداحوں میں فلم کو لے کر جوش وخروش اوربڑھ گیا ہے۔

Bollywood

entertainment

lifestyle

شخصیات