ٹرمپ کی سیکیورٹی ٹیم میں اہم شمولیت، حفاظت کیلئے ’روبوٹ کتا‘ تعینات
دوسری مدت کے لیے امریکا کے صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی سیکیورٹی کے لیے منفرد نوعیت کے انتظامات یقینی بنائے جارہے ہیں۔ ان کے حفاظتی دستے میں ایک روبوٹک کتا بھی شامل کیا گیا ہے۔ یہ روبوٹک کتا انسانوں ہی کی طرح ریسپانس دیتا ہے۔
امریکی صدر کے منصب پر دوبارہ منتخب ہونے کی بنیاد پر ڈونلڈ ٹرمپ کی سیکیورٹی کو اپ گریڈ کیا ہی جانا تھا۔ ان پر انتخابی مہم کے دوران دو بار حملہ کیا گیا۔ ایک بار تو گولی اُن کنپٹی پر بھی لگی تھی۔ اس کے بعد اُن کی سیکیورٹی اپ گریڈ کی گئی اور ان کا تحفظ یقینی بنانے والے عملے کی تعداد میں اضافہ کیا گیا۔
بوسٹن ڈائنامکس نامی کمپنی کا تیار کردہ یہ ہائی ٹیک روبوٹک کتا ڈونلڈ ٹرمپ کی مارا لیگو اسٹیٹ کی حفاظت کے لیے رکھا گیا ہے۔ یہ روبوٹک کتا مختلف زاویوں سے ٓآزمایا جاچکا ہے۔ ماہرین نے اِسے اپنے کام کے لیے پرفکیٹ قرار دیا ہے۔
معروف اخبار نیو یارک پوسٹ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی جانے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ روبوٹک کتا کس طور ڈونلڈ ٹرمپ کی جاگیر کے مختلف حصوں کی نگرانی کرتا ہے اور ہائی الرٹ کی صورت میں فوری ریسپانس دیتا ہے۔
Comments are closed on this story.