’دوستی، شادی اور نہ ہی جسمانی تعلق‘: ٹرمپ کی جیت پر خواتین کا مردوں سے انتقام کا اعلان
امریکا مین ڈونلڈ ٹرمپ کا دوبارہ صدر منتخب ہونا انتہائی نوعیت کے ردِعمل کو جنم دے رہا ہے۔ بی فور نامی تحریک کے ذریعے لڑکیاں اس عزم کا اعادہ کرتی دکھائی دے رہی ہیں کہ وہ شادی کریں گی نہ مردوں سے تعلقات استوار کریں اور نہ ہی بچے پیدا کریں گی۔
سی این این نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ امریکا بھر میں سوشل میڈیا پر لڑکیاں ٹرمپ کے خلاف شدید نفرت کا اظہار کر رہی ہیں۔ خواتین سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے اپنی تحریک کو مستحکم کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔
معروف امریکی جریدے بلوم برگ کی ایک رپورٹ کے مطابق جب خواتین نے دیکھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کی راہ ہموار ہو رہی ہے تو انہوں نے خود کو بھرپور جوابی تحریک کے لیے منظم کرنا شروع کردیا۔ سوشل میڈیا کے ذریعے بھرپور رابطہ مہم چلائی جانے لگی۔
امریکا بھر میں خواتین اس بات سے سخت نالاں ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک بار پھر صدر منتخب ہونے میں مردوں کے ووٹوں نے کلیدی مدد فراہم کی۔ اب خواتین چڑ گئی ہیں کہ مردوں سے تعلقات استوار نہیں کیے جائیں گے۔
بہت سی شادی شدہ خواتین کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ مردوں کی سرپرستی والے کاروباری اداروں کا بائیکاٹ کریں گی، ان کے لیے کوئی کام نہیں کریں گی۔
بی فور’ مہم دراصل چار جنوبی کوریائی الفاظ ( bihon, bichulsan, biyeonae and bisekseu) کا مخفف ہے، جس کا مطلب ’نہ شادی، نہ مرد سے جنسی تعلق، نہ بچوں کی پیدائش، نہ مرد سے دوستی‘ ہے۔
Comments are closed on this story.