Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

باربی گڑیا بنانے والی کمپنی کی انتہائی فحش غلطی

اس غلطی سے سب سے زیادہ گلِنڈا اور ایلفابا نامی گڑیاں متاثر ہوئیں
شائع 11 نومبر 2024 08:40pm

باربی ڈول بنانے والی کمپنی میٹل نے بعض گڑیوں کے ڈبے پر غلط کیو آر کوڈ دیے جانے پر معذرت کی ہے۔ یہ کیو آر کوڈ غیر متعلقہ اور نازیبا ویب سائٹس کے تھے۔

اس غلطی سے سب سے زیادہ گلِنڈا اور ایلفابا نامی گڑیاں متاثر ہوئیں جو فلم Wicked کی پروموشن کے لیے تیار کی گئی ہیں۔

صارفین نے اس بات پر شدید ردِعمل ظاہر کیا ہے کہ بعض پیکٹس پر دیا ہوا کیو آر کوڈ دراصل اخلاق سوز ویڈیوز کی ویب سائٹس کا تھا۔

میٹل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ غلطی چند مخصوص ڈبوں ہی پر ہوئی اور فوری نوٹس لیتے ہوئے معاملات کی درستی پر توجہ دی جارہی ہے۔ غلط کیو آر کوڈ والے ڈبوں کو اسٹورز سے ہٹایا جارہا ہے۔

میٹل نے تمام صارفین سے معذرت کرتے ہوئے اس غلطی پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے اور بیان میں کہا ہے کہ اس بات کی پوری کوشش کی جائے گی کہ آئندہ ایسی کوئی غلطی نہ ہو۔

BARBIE DOLL

PROMOTION OF WICKED

WRONG QR CODE

PORN WEBSITES