Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

گلگت بلتستان میں برفباری، گاڑیوں کے انجن سیز، گزشتہ رات سے پھنسے مسافروں کی ریسکیو کی التجا

آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا میں بھی کئی مقامات نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی
شائع 12 نومبر 2024 07:40pm
Snowfall affects Pak-China road link - Breaking - Aaj News

گلگت بلتستان کے پاک چین سرحدی علاقے خنجراب ٹاپ پر شدید برفباری کے نتیجے میں چین سے پاکستان آنے والی تین مسافر گاڑیوں سمیت کئی مال بردار گاڑیاں مختلف مقامات پر گزشتہ رات سے پھنسی ہوئی ہیں، گاڑیوں کے انجن سیز ہونے پر مسافروں کو رات گاڑیوں میں ہی گزارنی پڑی، سطح سمندر سے 15 ہزار فٹ کی بلندی پر واقع علاقے میں پھنسے مسافروں نے فوری ریسکیو کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ شدید برفباری میں دس مسافر اور مال بردار گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔ چین جانے والے مسافر رات سے پھنسے ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ آزاد کشمیر میں بھی بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ دارالحکومت مظفرآباد میں آسمان پر چھائی کالی گھٹائیں تیز بارش کی صورت میں برسنے کیلئے تیار ہیں۔

کالام کے علاقہ مہوڈنڈ جھیل میں بھہ موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی اور مہوڈنڈ جھیل نے برف کی سفید چادر اڑھ لی، برفباری سے وادی کی حسن میں مزید نکھار آگیا۔

وادی سوات کی میدانی علاقوں مینگورہ اور بالائی مقامات مالم جبہ اور کالام میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے، کالام کے پہاڑوں پر ہلکی ہلکی برفباری سے موسم سرد ہوگیا، شہریوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کردیا ہے۔