Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

گجرات کی میونسپل کارپوریشن مبینہ طورپرکرپشن کاگڑھ بن گئی

جعلی دستخطوں کے ذریعے کروڑوں روپے کی ادائیگیوں کا انکشاف
شائع 11 نومبر 2024 07:03pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

گجرات کی میونسپل کارپوریشن مبینہ طور پر کرپشن کا گڑھ بن گئی ہے، میونسپل کارپوریشن میں مبینہ 40 ملین کی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق جعلی دستخطوں کے ذریعے کروڑوں روپے کی ادائیگیوں کا انکشاف ہو اہے، جس پر اینٹی کرپشن نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ سابق چیف آفیسر سمیت سات افسران کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔

اینٹی کرپشن کے مطابق مبینہ طور پر کروڑوں کی خرد برد میں ملوث ملک ابرار اس وقت چیف آفیسر ضلع کونسل گجرات تعینات ہے، جبکہ دیگر ملزمان میں ڈپٹی ڈائریکٹر آڈٹ، فنانس آفیسر اور مینیجر آپریشن پنجاب بینک شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق کئی سال سے جعلی دستخطوں سے کروڑوں روپے بے نامی اکاؤنٹس میں منتقل کیے جارہے تھے، معاملےکی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

corruption

Gujrat