Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چینی اسٹورز سے پتلے ہٹاکر زندہ لڑکیاں سجادی گئیں

انٹرنیٹ یوزرز کی طرف سے شدید ردِعمل، پروڈکٹس کے لیے لڑکیوں کی نمائش کو غیر انسانی قرار دے دیا۔
شائع 11 نومبر 2024 06:26pm

چین کے ایک ڈیزائنر اسٹور آئی ٹی آئی بی نے اپنے شو روم میں پتلے ہٹاکر زندہ لڑکیوں کو سجادیا ہے۔ یہ لڑکیاں جدید ترین فیشن کے لباس میں ٹریڈ ملز پر واکنگ کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ اس ویڈیو نے انٹرنیٹ کو حیرت زدہ کردیا ہے۔

چین کی ریٹیل چین نے حال ہی میں یہ غیر معمولی قدم اٹھایا ہے۔ اپنے اسٹورز کی کھڑکیوں میں اس نے پتلوں کی جگہ لڑکیوں کو کھڑا کردیا ہے۔ یہ لڑکیاں کپڑوں اور چیزوں کی نمائش کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ اس کے نتیجے میں گارمنٹس کو زیادہ اچھی طرح پیش کرنا ممکن ہوگیا ہے۔

اسٹور کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس طور خواتین کو اچھی طرح یہ دیکھنے کا موقع ملتا ہے کہ جو لباس وہ خریدیں گی وہ جسم پر کیسا دکھائی دے گا اور اِس سے اُن کی شخصیت میں کیا تبدیلی رونما ہوگی۔

اسٹور کی جو ویڈیو وائرل ہوئی ہے اس پر کمنٹس بھی بہت آئے ہیں۔ بہت سوں نے اس تجربے کو حقیقت پسندانہ قرار دیا ہے جبکہ دوسرے بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ ایسے تجربے کسی بھی اعتبار سے درست نہیں کیونکہ اِس سے معاشرے میں بگاڑ بڑھے گا۔

کچھ لوگوں کا اپنے کمنٹس میں یہ بھی کہنا ہے کہ کسی بھی اسٹور میں چیزوں کی نمائش کے لیے جوان لڑکیوں کو یوں استعمال کرنا غیر ضروری ہے اور مجبوری سے فائدہ اٹھانے کے مترادف ہے۔ ایک شخص نے اس تجربے کو ڈسٹوپیا قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بہت ہی وحشیانہ آئیڈیا ہے۔ کسی خاتون کو اس طور کام پر نہیں لگایا جاسکتا۔ اُسے نمائش کی چیز بنانے کی گنجائش نہیں۔ ایک صاحب کا کہنا تھا کہ تجربے جانوروں پر کیے جاتے ہیں، انسانوں پر نہیں۔ یہ سراسر غیر انسانی ہے۔ جب ڈمیز موجود ہیں تو لڑکیوں کی یوں نمائش کس لیے؟

HARSH CRITICISM

CHINESE STORE

NO DUMMIES

REAL GIRLS

INHUMAN

IMMORAL