Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جرائم کو قابو کرنے کے ذمہ دار افسران خواتین کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے میں مصروف

پولیس یونیفارم میں ملبوس خاتون ٹک ٹاکر کی تلاش جاری
شائع 11 نومبر 2024 06:19pm
TikTok video of police officer with woman goes viral - Aaj News

ایک طرف کراچی میں اسٹریٹ کرائم بے قابو ہے تو دوسری جانب جرائم کو قابو کرنے کے ذمہ دار افسران اپنی ذمہ داریاں چھوڑ کر ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے میں مصروف ہیں۔

کراچی کے تھانے اب صرف ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کے لیے رہ گئے ہیں، جہاں جب جس کا دل کرتا ہے ویڈیوز بنانے پہنچ جاتا ہے اور پولیس افسران ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہیں۔

نیو کراچی تھانے کے ایس ایچ او بھی ٹک ٹاک کے شوقین نکلے

ایسے ہی پولیس افسر کی خاتون کے ساتھ سگریٹ نوشی کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوگئی ہے، انچارج ناصر چوکی ہیڈ کانسٹیبل عبداللہ شاہ کو غیر ذمہ داری پر شوکاز نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔ جبکہ پولیس اہلکار صفدر کو معطل کرکے ایس ایس پی کورنگی آفس کلوز کردیا گیا ہے۔

دوران ڈیوٹی ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر لیڈی کانسٹیبل معطل

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون پولیس اسٹیشن میں ویڈیوز بنا رہی ہیں اور افسر کے ساتھ بیٹھ کر سگریٹ نوشی بھی کر رہی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس یونیفارم میں ملبوس خاتون ٹک ٹاکر کی تلاش جاری ہے۔

Sindh Police

TikTok Video