پی ٹی آئی سے نمٹتے نمٹتے پنجاب کے پاس آنسو گیس ختم، لاکھوں نئے شیل خریدے جائیں گے
پنجاب حکومت نے پرتشدد مظاہرین سے نمٹنے کے لیے لاکھوں نئے آنسو گیس شیل خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کیلئے ایک کروڑ روپے مختص کئے جائیں گے۔
پنجاب پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کے گذشتہ 2 سال سے جاری احتجاج پر آنسو گیس شیل کا زیادہ استعمال ہوا، آنسو گیس کے زیادہ استعمال کی وجہ سے شیل کا اسٹاک ختم ہوگیا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ڈیڑھ لاکھ آنسو گیس شیل لاہور اور روالپنڈی سمیت دیگر اضلاع کے لیے خریدے جائیں گے۔
لاہور سے ارب پتی چور 15 سال میں پہلی بار گرفتار
آئی جی پنجاب کی لوجسٹک برانچ آنسو گیس شیل کی خریداری کرے گی اور اس کے لیے ایک کروڑ روپے مختص کئے جائیں گے۔
خریداری کا عمل جلد مکمل کرکے آنسو گیس شیل متعلقہ اضلاع کو دے دئے جائیں گے۔
پولیس ذرائع کے مطابق لاہور اور روالپنڈی سمیت دیگر اضلاع کےافسران نے آئی جی پنجاب سے آنسو گیس شیل مانگے تھے۔