Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

پشاورمیں ڈرگ فری مہم میں مبینہ بےقاعدگیوں کاانکشاف

ڈرگ فری مہم کا ٹینڈر منسوخ کئے بغیر دوبارہ مشتہر، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کا موقف دینے سے انکار
شائع 11 نومبر 2024 04:34pm

پشاور میں ڈرگ فری مہم میں مبینہ بے قاعدگیوں کاانکشاف ہوا ہے، مہم کا ٹینڈر ایوارڈ ہونے کے بعد بغیر منسوخی کے دوبارہ جار کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایات کے باوجود اینٹی نارکاٹکس کو نظرانداز کیا گیا، اب من پسند نجی تنظیمیں مہم چلائیں گی۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرگ فری مہم اینٹی نارکوٹیکس کے زیراہتمام کرانے کی ہدایت نظرانداز کرکے مہم محکمہ سوشل ویلفیئر نے نجی این جی اوز کے حوالےکردی ہے، حالانکہ رولزآف بزنس کے مطابق سوشل ویلفیئر کا کام بحالی ہے ٹریٹمنٹ نہیں۔

گزشہ ماہ کی 16 تاریخ کو مختلف اخبارات میں ڈرگ فری مہم کا ٹینڈر دیا گیا اور پھر مہم کا ٹینڈرمنسوخ کئے بغیر دوبارہ ٹینڈر مشتہر کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ٹینڈر حاصل کرنے والی این جی اوز کے پاس نہ این او سی ہے نہ استعداد۔ جبکہ ایوارڈ ہونے کے بعد دوبارہ ٹینڈر مشتہر کرنا غیرقانونی بھی ہے۔ پشاورڈرگ فری مہم میں محکمہ صحت خیبرپختونخوا کو بھی سائیڈ لائن کردیا گیا۔

ڈرگ فری مہم پشاور پر 32 کروڑروپے کی لاگت آئے گی۔ معاملے پر ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رفیق مہمند نے موقف دینے سے انکار کردیا۔

Peshawar Drug Free Campaign