Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیمپئنز ٹرافی: اگر بھارت نہیں تو کونسی ٹیم پاکستان آئے گی؟

بھارتی کرکٹ بورڈ کی ہٹھ دھرمی نے شائقین کرکٹ کو مایوسی سے دوچار کیا ہے۔
اپ ڈیٹ 11 نومبر 2024 05:02pm

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے کی خبروں کے بعد سوشل میڈیا پر انڈیا کی جگہ دوسری ٹیم کے انتخاب کی تجاویز سامنے آرہی ہیں۔

واضح رہے بھارت نے آئی سی سی کو آگاہ کر دیا ہے کہ وہ چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان نہیں آئے گا ساتھ ہی اپنے میچیز دبئی میں کروانے کی رٹ پر قائم ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ ہٹھ دھرمی نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرکٹ کے شائقین کو مایوسی سے دوچار کیا ہے۔

وہیں اب ایکس پلیٹ فارم پر آئس لینڈ کرکٹ کے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک سوالیہ پوسٹ جاری ہوئی جس میں انہوں نے طنزیہ انداز میں چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں بھارت کی متبادل ٹیم کے بارے میں سوال کیا۔

انہوں نے اس تنازع پر سوشل میڈیا صارفین کی آراء جاننے کے لیے سوال کیا کہ ’2025 کی چیمپیئنز ٹرافی میں ہندوستان کی جگہ کون سی ٹیم لے گی؟

آئس لینڈ کرکٹ کی جانب سے کیے گئے پول کے تبصروں میں صارفین نے سری لنکا کا نام بڑی تعداد میں تجویز کیا۔

وہیں سوشل میڈیا صارفین اور شائقین کرکٹ نے کہا ہے کہ اگر انڈیا پاکستان نہیں آنا چاہتا تو پاکستانی حکومت کو اس پر سخت ایکشن لینا چاہئے کہ کہ بھارت کے بغیر ٹورنامنٹ پاکستان میں ہی کرایا جائے۔

واضح رہے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری سے ہو رہا ہے، جس کی میزبانی پاکستان کرے گا۔

Icc Champions Trophy 2025

INDIAN REFUSAL

travel pakistan