Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

فہد مصطفی نے مداحوں کو جذباتی کردیا

آج "کبھی میں کبھی تم" کے گرینڈ فائنل کے بعد پہلا پیر ہے
اپ ڈیٹ 11 نومبر 2024 04:21pm

فہد مصطفی اس وقت ملک کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ ’کبھی میں کبھی تم‘ کے ذریعے ٹیلی ویژن پر اپنی مضبوط واپسی کے ساتھ، فہد مداحوں کے دلوں پر راج کر رہے ہیں ۔

اداکار ہر پیراور منگل کو ”کبھی میں کبھی تم“ کی صورت میں ٹیلی ویژن اسکرینوں کے ذریعے تقریبا ہر گھر میں آتے تھے اور ہر قسط مکمل ہونے کے بعد ناظرین پورا ہفتہ ان کا انتظار کرتے تھے۔

ڈرامہ کبھی میں کبھی تم کا اختتام، کیا اب فلم بنے گی ؟

آج کبھی میں کبھی تم کے گرینڈ فائنل کے بعد پہلا پیر ہے اور فہد اسے معمول پر واپس لا رہے ہیں اوراپنے مداحوں کو تیارکررہے ہیں۔ فہد مصطفیٰ نے مصطفیٰ اور شرجینا کے مشہور باورچی خانے سے ایک تصویر شیئر کی اور اپنے مداحوں کو یاد دلایا کہ وہ اس پیر کو ان سے ملنے نہیں آئیں گے۔

مداحوں نے اسٹار کے لئے اپنی محبت کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ یقینی طور پر انہیں یاد کررہے ہیں اور ان کی کمی محسوس کررہے ہیں۔

lifestyle

شخصیات