Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سری نگر میں بھارتی فورس کے اہلکار کی خودکشی، مجموعی تعداد 612 ہوگئی

اہلکار نے اپنی سروسز رائفل سے خود کو گولی مار لی
شائع 11 نومبر 2024 02:08pm

مقبوضہ کشمیر کے سری نگر میں بھارتی پیرا ملٹری فورس کے ایک اہلکار نے خود کشی کرلی۔

کشمیر میڈیا رپورٹ کے مطابق اہلکار نے اپنی سروسز رائفل سے خود کو گولی مار لی۔ کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ 2007 سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں 612 بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار خودکشی کر چکے ہیں۔

یہ واقعہ اس مسئلے کی شدت کو ظاہر کرتا ہے جو فوجی اہلکاروں کی ذہنی صحت اور دباؤ کا باعث بنتا ہے۔

india

Indian occupied Kashmir

occupied Kashmir