Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا شاہ رخ کی فلم ”کنگ“ میں آریان بھی انٹری دیں گے؟ کردار کیا ہوگا

فلم "کنگ" میں وہ ایک بار پھر زبردست ایکشن کرتے نظر آئیں گے
شائع 11 نومبر 2024 01:03pm

شاہ رخ خان فلم ”کنگ“ میں اپنےدونوں بچوں کو کام کرنے کا موقع دیں گے۔

جب لوگ بالی ووڈ کنگ کو ڈوبتاہوا ستارہ کہہ رہے تھے تو انہوں نے یکے بعد دیگرے تین بلاک بسٹر ہندی فلمیں دے کر سب کو غلط ثابت کردیا۔ پٹھان کے بعد انہوں نے جوان اور ڈونکی جیسی کامیاب فلمیں دے کے یہ ثابت کردیا کہ وہ آج بھی بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ ہیں۔

سلمان خان کے بعد شاہ رخ خان کو بھی دھمکی، چھتیس گڑھ سے کال

شاہ رخ کی اگلی فلم ’ کنگ ’ہوگی جس میں وہ ایک بار پھر زبردست ایکشن کرتے نظر آئیں گے، گرچہ فلم کے پوسٹر اور ٹیزر کو ابھی تک ریلیز نیں کیا گیا ہے تاہم اس سے متعلق اپ ڈیٹس آنا شروع ہوگئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ابھیشیک بچن اس فلم میں ولن کا کردار کرتے نظر آئیں گے۔ ابھیشیک بچن کو شاہ رخ کی فلم میں منفی کردار میں دیکھنے کے لیے شائقین بہت بے چین ہیں۔ تاہم ابھی تک اس کی کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی ہے اس کے علاوہ یہ خبر بھی گردش کر رہی ہے کہ اس فلم میں وہ اپنے دونوں بچوں کو بھی لے کر آرہے ہیں۔

شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان نے فلم ”دی آرچیز“ کے ذریعے او ٹی ٹی ڈیبیو کیا تھا لیکن اسے زیادہ کامیابی نہیں ملی اور لوگوں نے اس پر کوئی خاص رسپانس نہیں دیا ، ساتھ ہی سہانا خان کی پرفارمنس کو بھی بہت زیادہ ٹرول کیا گیا ۔ فلم میں آریان خان کی آواز ضرور سنائی دی تھی۔ لیکن انہیں بڑے اسکرین پر نہیں دیکھا گیا ہے۔

اب یہ خبر سنے میں آرہی ہے کہ شاہ رخ خان کے دونوں بچے فلم“کنگ“ میں جلوہ گر ہوں گے ۔ابھی اس کی تصدیق ہونا باقی ہے، فلم میں ان کا کردار کیا ہوگا اورانہیں شاہ رخ کے ساتھ بڑی اسکرین پر دیکھنا یقینا فلم بینوں کے لیے انتہائی دلچسپ ہو گا۔

lifestyle

شخصیات