مذہبی تقریب میں شراب رکھنے سے برطانوی وزیراعظم نے ہندوؤں کے جذبات بھڑکا دیے
برطانوی وزیراعظم کی دیوالی کی تقریب میں نان ویج (گوشت) کھانوں اور شراب سے وہاں مقیم برٹش ہندو نالاں ہوگئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق لندن میں 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ میں برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کے دیوالی کے استقبالیہ پر اس وقت تنازع کھڑا ہوا جب کچھ برطانوی ہندوؤں نے مینو میں نان ویجیٹیرین اسنیکس اور الکحل کو رکھنے پر شکایت کی۔
بھارتی خبر ایجنسی کے مطابق کمیونٹی آرگنائزیشن برطانیہ نے ہندو تہواروں کے روحانی پہلو کے بارے میں برطانیہ میں کم فہمی پر شدید سوالات اُٹھائے ہیں۔
سوشل میڈیا کمیونٹی آرگنائزیشن برطانیہ نے لکھا کہ دیوالی صرف تہوار نہیں ہے بلکہ اس کا ایک گہرا مذہبی معنی بھی ہے۔
دیوالی کا مقدس تہوار پاکیزگی اور عقیدت پر زور دیتا ہے اور اس لیے روایتی طور پر سبزی خور کھانا اور الکحل سے سخت پرہیز شامل ہے۔
Comments are closed on this story.