Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس میں رانا ثنا کا بڑا بیان

پی ٹی آئی کو جب بھی بات کرنا ہوگی وہ ہمارے ساتھ ہی ہوگی، رانا ثنا اللّٰہ
شائع 11 نومبر 2024 11:30am

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللّٰہ نے اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس سے متعلق بڑا بیان دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ فی الحال مجھے لگتا ہے بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ میں سزا ہوگی۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اپنے دشمن خود ہیں، پی ٹی آئی کو جب بھی بات کرنا ہوگی وہ ہمارے ساتھ ہی ہوگی، ترامیم کیلئے بندے اٹھانے والی بات درست نہیں بلکہ وہ سب ڈرامہ تھا۔

عمران خان سے ملاقات کا دن، آج پی ٹی آئی کے 6 رہنما ملاقات کریں گے

رانا ثنا کا گفتگو میں کہنا تھا کہ کس نے ڈرامہ کیا، یہ بات بانی اور پی ٹی آئی سب کو پتا ہے۔

عمران خان کی رہائی سے متعلق سوال پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا ردعمل

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات چل رہے ہیں لیکن اس بار پہلے تفصیل نہیں بتائیں گے۔

وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور کا کہنا تھا کہ محمود اچکزئی اور فضل الرحمان کیساتھ پی ٹی آئی کے لوگوں سے بھی رابطے ہیں، سیاسی مسائل کا حل سیاسی طور پر ہی ہوسکتا ہے۔

Rana Sanaullah

IMRAN KHAN Adiyala Jail

190 MILLLION POUND CASE