امریکی خاتون نے اپنا دودھ عطیہ کرنے کا عالمی ریکارڈ بنالیا
امریکی ریاست ٹیکساس کی خاتون نے اپنا دوہزار لیٹر سے زیادہ دودھ عطیہ کیا ہے۔ 36 سالہ ایلینس اوگل ٹری تین بچوں کی ماں ہیں۔ انہوں نے اس طرح ہزاروں بچوں کی پرورش کی ہے۔
عطیات میں پیسےعطیہ کرنا ہرکوئی کرسکتا ہے لیکن ٹیکساس میں فلاورماؤنٹھ کی رہائشی ایلیسس نے مخیر ہونے کا ایک نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا جو انوکھا اور منفرد بھی ہے انہوں نے ریکارڈ مقدار میں اپنا دودھ ضرورت مند بچوں کیلئے عطیہ کیا ہے۔
امریکا نے اسرائیل کو بلڈوزر اور ہیوی بموں کی فراہمی روک دی
گینیس ورلڈ ریکارڈز کو دیے گئےاپنے ایک انٹرویومیں ایلیسس نے کہا کہ میرادل بہت بڑاہے لیکن چونکہ میرے پاس اتنی دولت نہیں کہ انسانیت کی خدمت کرسکوں۔ مجھے اپنی فیملی کو بھی سپورٹ کرناہے، میں اپنا دودھ ضرورت مند بچوں کیلئے عطیہ کرسکتی ہوں۔
گینیس ورلڈ ریکارڈز میں 40ہزار عالمی ریکارڈز کا مجموعہ ہے۔ ایلیسس اوگل ٹری نے جولائی2023 میں 2645.58لیٹرز اپنا دودھ عطیہ کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیا جس سے ہزاروں بچوں نے استفادہ کیا۔ یہ ریکارڈ انہوں نے دوسری بار قائم کیا۔ پہلی بار انہوں نے 2014میں 1569.79لیٹرز اپنا دودھ عطیہ کرکے ریکارڈ بنایا تھا۔
Comments are closed on this story.