Aaj News

جمعرات, نومبر 14, 2024  
11 Jumada Al-Awwal 1446  

فریال محمود کے روحی بانو کے بارے میں حیرت انگیز انکشافات

انہیں روحی بانو کی موت پرراحت کیوں محسوس ہوئی؟
شائع 11 نومبر 2024 10:28am

پاکستان شوبز سے تعلق رکھنےوالی باصلاحیت اداکارہ فریال محمود نے ایک شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنی خالہ اور پاکستان فلم اور ٹی وی کی ماضی کی مشہور اداکارہ روحی بانو کے بارے میں درد ناک باتیں شیئر کیں۔

انہوں نے کہا کہ روحی بانو ایک طویل عرصے سے شیزوفرینیا کی مریضہ تھیں۔ انہوں نے نفسیات میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی تھی۔ لیکن جب وہ اپنی شوٹنگ کے لئے جاتی تھیں تو وہ مختلف کپڑے پہنتی تھیں۔

جگن کاظم کا شہربانو نقوی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟

مجھے یہ بھی لگتا تھا کہ وہ کوئی نارمل انسان نہیں ہیں، لیکن جب ان کے ہاتھ میں اسکرپٹ آتا تھا تو کوئی نہیں کہہ سکتا تھا کہ وہ بیمار ہیں کیونکہ وہ کافی پروفیشنل تھیں۔ ان کی ذہنی بیماری میں رفتہ رفتہ اضافہ ہوا۔ ان کے ساتھ کئی افسوسناک واقعات پیش آئے، جائیداد کے مسائل کی وجہ سے ان کے بیٹے کی موت ہو گئی۔

اداکارہ نے روحٰ بانو کے بارے میں مزید بتایا کہ، وہ کبھی بھی اسپتال میں نہیں رہیں۔ وہ اسپتال سے بھاگ جاتی تھی کیونکہ انہیں لگتا تھا کہ ان کا گھر چھین لیا جائے گا۔ ان کے بیٹے علی نے ان کی دیکھ بھال کی، لیکن جب ان کی موت ہوئی، تو وہ اکیلی تھیں۔ وہ اپنی بہن کے ساتھ ترکی گئی تھیں جہاں ان کا انتقال ہو گیا۔

فریال محمود کو روحی بانو کی موت کے بارے میں سن کر راحت کیوں محسوس ہوئی اس بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’جب میں نے ان کی موت کے بارے میں سنا تو میں بہت خوش ہوئی کیونکہ مجھے لگا کہ انہیں ایک بہتر جگہ مل گئی کیونکہ ان کی زندگی بہت مشکل تھی۔ وہ درد میں تھیں۔

انہوں نے مزید کہا آپ دیکھتے ہیں کہ یہ زندگی کتنی مشکل ہے، آپ یہاں کام کرتے ہیں، نام کماتے ہیں اور پھر آپ تکلیف اٹھاتے ہیں۔ یہ میری زندگی کا ایک افسوسناک حصہ تھا جب لوگ مجھے فون کرکے کہتے تھے کہ وہ ترکی کی گلیوں میں گھوم رہی ہے۔ اب، وہ یقینی طور پر سکون میں ہیں۔

entertainment

lifestyle

شخصیات