Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گوگل پر لکھے گئے یہ ’6 الفاظ‘ آپ کو ہیکرز کا نشانہ بنا سکتے ہیں

اس حوالے سے ایک سائبر سیکیوریٹی کمپنی نے انکشاف کیا ہے
شائع 11 نومبر 2024 10:20am

ہیکرز کسی بھی ڈیٹا یا اہم معلومات تک رسائی حاصل کرنے کے لیے مختلف حربے آزماتے ہیں جن کا عام آدمی تصور بھی نہیں کرسکتا۔

لیکن حال ہی میں نیویارک پوسٹ کی رپورٹ میں انکشاف سامنے آیا ہے کہ ہیکرز گوگل کے ذریعے آپ کی قیمتی معلومات چرا سکتے ہیں۔

ویب سائٹ کے مطابق سائبر سیکیوریٹی کمپنی SOPHOS نے اپنی ویب سائٹ پر ایک وارننگ جاری کرتے ہوئے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ گوگل سرچ انجن میں یہ چھ الفاظ کبھی تلاش نہ کریں۔

رپورٹ کے مطابق وہ افراد جو گوگل سرچ بار میں ”?Are Bengal Cats legal in Australia“ سرچ کرتے ہیں، ان کی نجی معلومات چوری ہونے کی اطلاع سامنے آئی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ گوگل سرچ کے نتائج میں سب سے اوپر ظاہر ہونے والی جعلی ویب سائٹس نے ان کی ذاتی معلومات چرائی ہیں۔

سائبر سیکیوریٹی کمپنی نے خبردار کیا کہ جعلساز سوشل میڈیا صارفین کو لنکس کھولنے کا کہتے ہیں اور جیسے ہی وہ لنک کے اندر داخل ہوتے ہیں تو ان کی نجی معلومات ہیک کرلی جاتی ہے۔

جعلی لنکس صرف لفظ ”آسٹریلیا“ کے ساتھ تلاش کرنے پر ظاہر ہوتے ہیں۔ سائبر سیکیوریٹی نے مزید بتایا کہ اگر آپ جعلی سرچ رزلٹ پر کلک کرتے ہیں جو ویسے تو اصلی ںظر آرہے ہوتے ہیں دراصل یہ پروگرام بینکنگ تفصیلات سمیت آپ کی حساس معلومات چرا سکتے ہیں۔ یہ پروگرام صارفین کے اپنے کمپیوٹرز لاک کرسکتا ہے۔

اگرچہ Bengal Cats سے متعلق کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ ہیکنگ کا خطرہ مزید بڑھ جاتا ہے کیونکہ آپ کو اپنی ذاتی تفصیلات چوری ہونے کے لیے کسی بھی قسم کی مذموم چیز تلاش کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

کمپنی نے کہا کہ ہیکرز آپ کی معلومات چرانے کے لیے گوگل سرچز میں گڑبڑ پیدا کرتے ہیں یہاں تک کہ جب آپ روزمرہ اور بے ضرر چیزوں کی تلاش میں مصروف ہوں۔

google

hackers

search engine

6 words

targeting