Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جگن کاظم کا شہربانو نقوی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟

انہوں نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی
شائع 11 نومبر 2024 08:52am

جگن کاظم پی ٹی وی کی ایک قابل ذکر میزبان اوراداکار ہیں۔ وہ اس وقت بطور میزبان پی ٹی وی سے وابستہ ہیں۔ ان کے قابل ذکر ڈراموں میں پانی جیسا پیار، من و سلوا، اگر، گناہ، لگے آگ اس محبت کو اور دیگر شامل ہیں۔ جگن کاظم حقیقی زندگی میں شادی شدہ ہیں اور اپنے شوہر فیصل نقوی کے ساتھ ایک خوشگوار زندگی گذار رہی ہیں۔

حال ہی میں جگن کاظم نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے شہربانو نقوی کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بات کی۔

میرے کردار کی وجہ سے لوگ حقیقت میں بددعائیں دینے لگے، اریج چوہدری کا انکشاف

اس بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’میرا شہر بانو نقوی سے سے کوئی رشتہ نہیں ہے اور نہ ہی میرے شوہر فیصل نقوی ان سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ مجھے محسن نقوی کے ساتھ بھی جوڑتے ہیں لیکن میں اپنی حقیقی زندگی میں اس شخص سے نہیں ملی ہوں۔ میرے پاس ان کے بارے میں کہنے کے لیے کچھ برا نہیں ہے کیونکہ میں یہاں کسی سیاسی بحث میں شامل ہونے کے لیے نہیں آئی ہوں۔

اداکارہ اور میزبان نے مزید کہا کہ میری پوری توجہ انٹرٹینمنٹ پرہے۔ اگر محسن نقوی میرے شوہر کے بھائی ہیں تو میرا کیریئرسوالیہ نشان کیوں بن گیا ہے؟ مجھے 24 نیوز میں نوکری مل گئی اور لوگ مجھے فون کر رہے تھے کہ مجھے میرے رابطوں کی وجہ سے کام ملا ہے۔ یہاں تک کہ مجھے 24 نیوز سے استعفیٰ دینا پڑا کیونکہ ہر کوئی یہی بات کرنے لگا تھا۔

شہر بانو نقوی سے تعلق کے بارے میں انہوں نے کہا کہ بارے میں مزید بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، “میں اس پر کسی ردعمل کے لئے تیار نہیں تھی کیونکہ مجھے کوئی اندازہ نہیں تھا، میں صرف ان کے اس اقدام پر حیران تھی جو انہوں نے خواتین کے لئے کیا تھا۔ میں نے ان کا شکریہ ادا کیا، میں قسم کھاتی ہوں، میرا کوئی ایجنڈا نہیں تھا۔

entertainment

lifestyle

شخصیات