Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

چین میں گدھے کے گوشت کی مانگ، پاکستان میں قیمتیں مہنگی

خریدار تو ہیں لیکن سودا بن نہیں پارہا،بیوپاری
شائع 11 نومبر 2024 08:29am

چین میں گدھوں کے گوشت کی بڑھتی مانگ کے پیش نظر پاکستان میں گدھوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

بیوپاریوں کے مطابق 20 ہزار والا گدھا 80 ہزار کا ہوگیا، گدھا گاڑی چلا کر گزر بسر کرنے والے پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔

کراچی کے علاقے لیاری کی گدھا منڈی میں رونق ہے، بیوپاری اور خریدار تو ہیں لیکن سودا بن نہیں پارہا اور اس کی وجہ گدھوں کی قیمتوں میں ہونے والا اضافہ ہے۔

بیوپاری کہتے ہیں چین میں طلب بڑھنے کے بعد قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، دانا اور چارا مہنگا ہونے سے بھی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔

گدھا گاڑی چلانے والوں کے مطابق پہلے جو گدھا 20 سے 30 ہزار کا ملتا تھا اب وہ اسی ہزار سے ایک لاکھ روپے تک ہوگیا ہے۔

کراچی کی بعض سڑکوں پر آج بھی بھاری سامان کی نقل و حمل کے لئے گدھا گاڑی کو بطور ٹرانسپورٹ استعمال کیا جاتا ہے۔

karachi

donkey price increase

demand

donkey rises in china