Aaj News

بدھ, نومبر 13, 2024  
10 Jumada Al-Awwal 1446  

پشاور میں بھی سموگ کی صورتحال خطرناک حد تک پہنچ گئی، لوگوں کا سانس لینا دشوار

ہوا کی رفتار نہ ہونے کے باعث آلودگی فضا میں معلق ہوکر رہ گئی
شائع 10 نومبر 2024 10:28pm

پشاور میں بھی سموگ کی صورتحال خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے، جس کے بعث شہریوں کا آلودہ فضا میں سانس لینا دشوار ہوگیا ہے۔ فضائی آلودگی میں آج پشاور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 500 سے تجاوز کر گیا ہے جبکہ شہر کے متعدد علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس 550 سے بھی اوپر چلا گیا۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آئندہ چند روز موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات حکام کا کہنا ہے کہ صوبے کے دیگر اضلاع چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر میں مطلع ابر آلود رہے گا۔

پشاور میں گزشتہ ایک ہفتے سے فضائی آلودگی انتہائی مضر صحت قرار دیدیا گیا ہے، ایئر کوالٹی انڈیکس 500 سے تجاوز کر گیا ہے جبکہ شہر کے متعدد علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس 551 سے بھی اوپر چلا گیا۔

اس کے علاوہ چارسدہ روڈ، یوسف آباد اور کینٹ میں بھی فضائی آلودگی اس وقت خطرناک صورتحال اختیار کر چکی ہے، پشاور کی فضا انتہائی مضر صحت قرار دی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کی رفتار نہ ہونے کے باعث آلودگی فضا میں معلق ہوکر رہ گئی ہے، اگلے کئی دنوں تک اسموگ کی صورتحال یونہی برقرار رہے گی۔

peshawar

smog