Aaj News

بدھ, نومبر 13, 2024  
10 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی میں تباہی پھیلانے کا منصوبہ ناکام، 2 خودکش حملہ آور گرفتار

کراچی ایئرپورٹ کے قریب خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ جاوید کو بھی بلوچستان سے گرفتار کرلیا گیا
شائع 10 نومبر 2024 08:51pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

سندھ پولیس، سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے کراچی میں تباہی پھیلانے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے دو خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا۔ کراچی ایئرپورٹ کے قریب حملے کے ماسٹر مائنڈ کو بھی بلوچستان کے علاقے وندر سے حراست میں لے لیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار خودش حملہ آوروں سے خودکش جیکٹ، دستی بم، اسلحہ اور واکی ٹاکی بھی برآمد ہوا ہے۔

کوئٹہ اسٹیشن دھماکا: حکومت کا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن بڑھانے کا فیصلہ

دوسری جانب کراچی ایئرپورٹ کے قریب خودکش حملے کت ماسٹر مائنڈ جاوید کو بلوچستان کے علاقے وندر سے گرفتار کیا گیا۔

گزشتہ روز کراچی ائیرپورٹ حملے میں سہولت کاری کرنے والے چار دہشت گردوں کو مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا تھا، سہولت کاری کرنے والوں میں خاتون اور بینک اہلکار بھی شامل ہیں۔

کراچی میں ٹیکسٹائل مل پر فائرنگ کرنے والے شخص کو بھی گرفتار کیا گیا، اس کے علاوہ کالعدم فتنہ خوارج کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

karachi

Suicide Bombers

Karachi Airport Blast