Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت کو چیمپینز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار پر عالمی عدالت میں گھسیٹے جانے کا خدشہ

دونوں ملکوں میں ایک عشرے سے کوئی سیریز نہیں ہوئی، پاکستانی ٹیم گزشتہ برس بھارت آئی تھی، این ڈی ٹی وی
شائع 10 نومبر 2024 08:19pm

بھارتی میڈیا نے دعوٰی کیا ہے کہ چیمپینز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچوں کے لیے بھارتی ٹیم کے نہ آنے پر پاکستان بھارت کو عالمی عدالت میں گھسیٹ سکتا ہے۔

بھارت کے چینل این ڈی ٹی وی (نیو دہلی ٹیلی وژن) نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستان جانے یا نہ جانے کے بارے میں دونوں ملکوں میں بہت وسیع پیمانے پر قیاس آرائیاں کی جاتی رہی ہیں۔ دونوں ملکوں کے میڈیا نے اس حوالے سے بہت کچھ شائع اور نشر کیا ہے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق سیاسی کشیدگی کے باعث دونوں ملکوں کے درمیان ایک عشرے سے بھی زائد مدت سے کوئی بھی دوطرفہ کرکٹ سیریز نہیں ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے 2023 کے ورلڈ کپ مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے بھارت کا دورہ کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں آیا ہے کہ بھارت کے کرکٹ بورڈ نے پاکستانی کرکٹ بورڈ کو ہائبرڈ تھیوری تجویز کی ہے یعنی بھارت کے میں یو اے ای یا سری لنکا میں کھیلے جاسکتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے اس حوالے سے کسی بھی نوعیت کے رابطے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

محسن نقوی کہتے ہیں کہ پاکستان نے کوئی بھی میچ ملک سے باہر رکھنے کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے اور اس حوالے سے مشاورت بھی نہیں ہوئی ہے۔

چیمپینز ٹرافی کیلئے پاکستان نہیں جائیں گے، بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو بتادیا

بھارت کی سرکاری نیوز ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو بتادیا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپینز ٹرافی کے میچ کھیلنے پاکستان نہیں جائے گی۔

اب آئی سی سی میزبان ملک کو اس فیصلے سے مطلع کرے گی اور شیڈیول طے کیا جائے گا۔ روایت یہ رہی ہے کہ کسی بھی ایونٹ کے انعقاد سے 100 دن قبل شیڈیول کا اعلان کیا جاتا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی: پاکستان میں کھیلنے سے متعلق بھارتی کپتان کا ردعمل سامنے آگیا

محسن نقوی کہتے ہیں کہ اگر بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان نہ آنے کے بارے میں باضابطہ طور پر مطلع کرتی ہے تو لائحہ عمل طے کرنے کے لیے حکومت سے ہدایات لی جائیں گی۔

Champions Trophy

INDIAN REFUSAL

NO HYBRID VENUES

ICC INFORMED

ARBITRARY COURT