پاکستانی قوم شینگن ویزا مسترد ہونے میں پہلے نمبر پر
یورپ میں شینگن ممالک ہیں جنہوں نے معاہدے کے تحت ایک دوسرے سے وابستگی اختیار کر رکھی ہے یعنی ان میں سے کسی ایک ملک کا ویزا لینے والا باقی تمام ممالک کی بھی سیر کرسکتا ہے۔
یونان 2023 کے دوران شینگن ممالک کے لیے ویزا کی درخواست دینے والوں میں چھٹا مقبول ترین ملک تھا۔
شینگن نیوز نے شینگن ویزا انفو کے ڈیٹا کے حوالے سے بتایا ہے کہ رواں سال شینگن ویزے کے لیے دی جانے والی 6 فیصد درخواستیں (627,008) یونان کے لیے تھیں۔
ان میں سے 40.5 فیصد یعنی 254377 درخواستیں ترک باشندوں کی تھیں۔ روسی باشندوں کی درخواستیں 62959 اور چینی باشندوں کی درخواستیں 35931 تھیں۔
یونانی حکام نے جن ملکوں کے باشندوں کی طرف سے دی جانے والی ویزا کی درخواستیں مسترد کیں اُن میں پاکستانا، الجزائر دورے، تیونس تیسرے، سینیگال چوتھے اور عراق پانچویں نمبر پر رہا۔
پاکستانیوں کی 560 میں سے 65 فیصد درخواستیں مسترد کی گئیں۔ الجزائری باشندوں کی 2066 میں سے 1230 درخواستیں مسترد کی گئیں۔ تیونس کے باشندوں کی 1564 میں سے 56.36 فیصد درخواستیں مسترد کردی گئیں۔
سینیگال کے باشندوں کی 240 درخواستوں میں سے 135 مسترد کی گئیں۔ عراقی باشندوں نے 3568 درخواستیں جمع کرائیں جن میں سے 1756 مسترد کردی گئیں۔
Comments are closed on this story.