Aaj News

بدھ, نومبر 13, 2024  
10 Jumada Al-Awwal 1446  

اپنی نااہلی چھپانے کیلئے سوئی گیس کمپنی کا صارفین کو 11 ارب روپے کے زائد بل بھیجنے کا انکشاف

چوری، سلومیٹر اور پی یو جی کے نام پر اربوں روپے کا بوجھ صارفین پر ڈالا گیا۔
شائع 10 نومبر 2024 06:46pm

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے اضافی بل خسارہ اور گیس چوری چھپانے کے لئے صارفین کو11 ارب روپے کے زائد بل بھیج دئے۔

ذرائع کے مطابق صارفین کو جولائی 2023 سے مئی 2024 تک زائد بل بھیجے گئے۔

11 ارب روپے کے بل کا مجموعی والیم 23 ارب کیوبک فٹ ہے، جبکہ کمپنی کا یو ایف جی 18 سے کم کرکے 10 فیصد دکھایا گیا، جس کا مقصد خسارے میں جانے والی کمپنی کو منافع میں تبدیل کرنا ہے۔

چوری، سلومیٹر اور پی یو جی کے نام پر اربوں روپے کا بوجھ صارفین پر ڈالا گیا۔

ایس ایس جی سی کے مجموعی صارفین کی تعداد 35 لاکھ سے زائد ہے، بلوچستان میں بھی صارفین کو سلومیٹر کے نام پر چارجز کا سلسلہ جاری ہے۔

SSGC

Over Billing