Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دلجیت دوسانجھ کا ابو ظہبی میں مسجد کا دورہ، ویڈیو وائرل

بھارتی گلوکار برطانیہ، امریکا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں پرفارم کرکے کنسرٹ کیلئے یو اے ای پہنچے ہیں۔
شائع 10 نومبر 2024 06:23pm

بھارت کے معروف گلوکار دِلجیت دوسانجھ نے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں واقع شیخ زاید مسجد کا دورہ کیا۔ اس حوالے سے اُن کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔

دنیا بھر میں ریکارڈز دوروں کے بعد دِلجیت دوسانجھ اب کنسرٹس کرنے کے لیے یو اے ای پہنچے ہیں۔ یو اے ای میں بھی اُن کی فین فالوئنگ بہت زیادہ ہے۔ وہ جنوبی ایشیا کے مقبول ترین گلوکاروں میں سے ہیں۔

دِلجیت دوسانجھ نے حال ہی میں برطانیہ، امریکا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں شاندار پرفارمنس دی ہے۔ ابوظبی میں اُن کا بے چینی سے انتظار کیا جارہا ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دِلجیت دوسانجھ یو اے ای کی ثقافتی شناخت سمجھے جانے والے روایتی پہناوے (ژوب اور کیفیہ) میں مسجد شیخ زاید کے مختلف حصوں میں گھوم کر فنِ تعمیر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اس موقع پر پرستاروں نے اُن کے ساتھ تصویریں بھی لیں۔

ابوظہبی

Video Viral

DILJEET DOSANJH

SHEKH ZAYED MASJID

TRADITIONAL ATTIRE