لاہور میں سموگ: تعلیمی ادارے اور مارکٹیں بند، لیکن ناچ گانوں کی محفلیں جاری
لاہور میں سموگ کی شدت اور پابندیوں کے باوجود ماحولیاتی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔
ایک طرف سموگ کی روک تھام کے لیے حکومت گرین لاک ڈاؤن لگانے پر مجبور ہے تو دوسری جانب شہر کے الحمراء ہال میں کھلے عام ایونٹ جاری ہے۔
حکومت نے سموگ خاتمے کے لئے شہریوں کے پارکس میں جانے پر پابندی عائد کر دی لیکن الحمراء ہال ایونٹ بند نا ہو سکے۔
روزانہ کی بنیاد پر الحمراء ہال میں منعقد ہونے والے ایونٹس میں شہری بنا ماسک شرکت کرتے ہیں۔
حکومت پنجاب نے سموگ کے پیشِ نظر سکول، کالجز، پارکس اور مارکیٹوں کو بند کرنے کا حکم جاری کیا ہوا ہے۔
تاہم، الحمراء ہال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ہمیں ایونٹ منعقد نا کرنے کا کوئی نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہوا۔
محکمہ ماحولیات اور ضلعی انتظامیہ بھی خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔
Comments are closed on this story.