Aaj News

منگل, جنوری 14, 2025  
13 Rajab 1446  

مشی خان کے ساتھ لائیو شو میں شرمناک حادثہ، شرمندگی سے بچنے کیلئے کیا کیا؟

مشی خان کے حادثے کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل
شائع 10 نومبر 2024 05:27pm

پاکستانی ٹیلی ویژن کی سابقہ اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان مشی خان لائیو شو کے دوران صوفے سے گر پڑیں۔

مشی خان پاکستانی شوبز کی وہ ہستی ہیں جو ہر اہم موضوع پر دو ٹوک اظہار خیال سے گھبراتی نہیں ہیں۔

مشی خان کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ لائیو براڈکاسٹ کے دوران اپنی کرسی سے توازن کھو کر نیچے گر جاتی ہیں۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مشی خان صوفے پر بیٹھی ہوئی ہیں، وہ اپنے فون سے سیلفی لینے کیلئے خود کو ایڈجسٹ کرنے کی کوشش کرتی ہیں، لیکن بدقسمتی سے وہ توازن برقرار نہیں رکھ پاتیں اور صوفے سے نیچے گر پڑتی ہیں۔

اس موقع پر اداکارہ کے ہاتھ سے فون بھی زمین پر کا گرتا ہے، عملہ فوراً مشی خان کی جانب دوڑ لگاتا ہے انہیں سہارا دے کر صوفے پر بٹھاتا ہے۔

نادیہ خان کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی کیا تھی؟

اس پورے سانحے میں مشی خان سوری کے الفاظ ادا کرتی رہیں جبکہ شرمندگی سے بچنے کیلئے انہوں نے قہقہوں کا سہارا لیا۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے متضاد تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’وہ شرمندگی سے بچنے کیلئے جھوٹی ہنسی ہنس رہی ہیں۔‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’اداکارہ نے اس وقت کو بڑی ہی مہارت سے ہینڈل کیا۔‘

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں اس سے قبل بھی وہ لائیو شو میں حادثے کا شکار ہوچکی ہیں۔

چند ماہ قبل ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں انہیں گانوں پر رقص کرتے اور جھومتے دیکھا گیا تاہم اسی دوران ان کا پاؤں سلپ ہو جاتا ہے جس کے نتیجے میں یہ قریب ہی رکھے ہوئے صوفے پر گرنے لگتی ہیں لیکن یہ خود کو سنبھالا لیتی ہیں۔

پھر تھوڑی دیر گھبرانے کے بعد اچانک سے مسکرانے لگتی ہیں اور زمین پر گرے ہوئے صوفے کو اٹھاتی ہیں۔

Mishi Khan

Live Show