Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اے این پی کے سابق رہنما زاہد خان مسلم لیگ ن میں شامل

نواز شریف اور شہباز شریف کی دعوت پر ن لیگ میں شامل ہوا، زاہد خان
شائع 10 نومبر 2024 05:07pm

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سابق رہنما زاہد خان نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

اس حوالے سے لوئر دیر میں شمولیتی تقریب منعقد ہوئی جس میں ن لیگ کے رہنما امیر مقام نے زاہد خان کو خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر زاہد خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سیاست سے استعفیٰ دیا تھا لیکن نواز شریف اور شہباز شریف کی دعوت پر مسلم لیگ ن کے فلیٹ فارم سے دوبارہ سیاست میں آنے کا اعلان کرتا ہوں۔

امیر مقام نے کہا کہ پی ٹی آئی نے معیشت کو نقصان پہنچانےکے لیے آئی ایم ایف کو خطوط لکھے، خیبر پختونخوا حکومت پی آئی اے خریدنے کی بات کرتی ہے، اساتذہ کے حقوق سے انکاری ہے ، پی ٹی آئی دوغلی اور منافقت کی سیاست کر رہی ہے۔

امیر مقام کا کہنا تھا کہ خیب رپختونخوا کے عوام نے پی ٹی آئی کو صوبہ کے مسائل کیلئے ووٹ دیا ہے، ریاست پر چڑھائی کیلئے نہیں۔

Zahid Khan Joins PMLN