Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ اسٹیشن دھماکا: حکومت کا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن بڑھانے کا فیصلہ

دہشتگردوں کو کچلنے کے لیے پوری طاقت سے کارروائی کی جائے گی
اپ ڈیٹ 10 نومبر 2024 05:11pm

حکومت نے کوئٹہ اسٹیشن دھماکے کے بعد دہشتگردوں کو کچلنے کے لیے پوری طاقت سے اقدامات کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت کوئٹہ میں اہم اجلاس ہوا جس میں ریلوے اسٹیشن خودکش دھماکے کی ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی۔

دہشت گردی کے خلاف جیت ہی پہلا اور آخری آپشن ہے، وزیر داخلہ

شرکا نے شہدا کے خاندانوں اور زخمیوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ دہشتگردوں کا سر کچلنے کے لیے پوری طاقت سے فیصلہ کن اقدامات کئے جائیں گے۔

اجلاس میں دہشتگردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کےلئے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان حکومت کو ضروری وسائل ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے ناسور سے نمٹنے کیلئے بلوچستان حکومت کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے، بلوچستان پولیس، سی ٹی ڈی اور دیگر فورسز کی تربیت اور استعداد کار بڑھانے کے لیے مکمل تعاون کریں گے۔

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کی بھرپور مذمت کیلئے پنجاب اسمبلی میں قراردار جمع

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ وفاقی حکومت کے تعاون سے پولیس اور لیویز فورس کی پیشہ وارانہ استعداد کار میں اضافے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے ، دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کیلئے پولیس اور لیویز کو جدید خطوط پر استوار کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پرعزم ہیں کہ بلوچستان سے دہشت گردی کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے شکر گزار ہیں کہ وقتاً فوقتاً بلوچستان کا دورہ کرکے بحالی امن کیلئے متحرک کردار ادا کرتے ہیں۔

سانحہ کوئٹہ: پشاور اور کراچی جانے والی 2 ٹرینوں کو بند کرنے کا فیصلہ

اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ شہاب الدین، آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

quetta

cm balochistan

mohsin naqvi

sarfaraz bugti

Railway Station Blast

quettablast