Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

کینیڈا جانے کی اجازت نہ ملنے پر سفاک بیٹے نے ماں پر قیامت ڈھا دی

افسوسناک واقعہ مولر بند گاؤں میں پیش آیا، رپورٹ
شائع 10 نومبر 2024 04:00pm

بھارت میں ہولناک واقعہ پیش آیا جب ایک شخص نے اپنی ماں کو چاقو کے وار سے قتل کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا جانے کی اجازت نہ ملنے پر سفاک بیٹے نے ماں کو جان سے مار دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ واقعہ مولر بند گاؤں میں پیش آیا جہاں کا 31 سالہ رہائشی کرشن کانت ملازمت کیلئے کینیڈا جانا چاہتا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 50 سالہ مقتولہ خاتون گیتا کے دو بیٹے ہیں، گیتا کا چھوٹا بیٹا بینک میں ملازمت کرتا ہے جبکہ کرشن کانت بے روزگار تھا۔

مقامی پولیس نے بتایا کہ کرشن کانت ملازمت کیلئے کینیڈا جانا چاہتا تھا لیکن والدین نے جانے کی اجازت نہیں دی اور ان کی جانب سے بیرون ملک جانے سے پہلے شادی کرنے پر زور دیا جاتا تھا۔

گھریلو تنازعہ پر شوہر کی فائرنگ سے بیوی اور بیٹا جاں حق

پولیس نے بتایا کہ 6 نومبر کو بھی ماں بیٹے کے درمیان اسی بات پر بحث ہوئی جس پر کرشن کانت طیش میں آگیا اور اس نے اپنی ماں کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا۔

واقعے کے بعد خوفزدہ کرشن نے اپنے والد سرجیت سنگھ کو فون کرکے گھر بلایا اور گھر کی پہلی منزل پر جانے کا کہا، جہاں بیوی کو خون میں لت پت دیکھ کر سرجیت سنگھ دنگ رہ گئے اور انہیں فوری اسپتال لے کر پہنچے جہاں خاتون کی موت واقع ہوگئی۔

پولیس کے مطابق کرشن کانت موقع سے فرار ہوگیا جسے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

canada

son kills mother