Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان

کراچی میں پیر اور منگل کو دھند چھانے کا امکان
شائع 10 نومبر 2024 02:30pm

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقا مات پر بارش کی توقع ہے۔

پیر کو گلگت بلتستان ، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا ، مری اور گلیات، میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی بارفباری ہو سکتی ہے۔

اس کے علاوہ خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

لاہور کی فضا میں خطرناک حد تک اضافہ، موٹروے کئی مقامات سے بند، اسکول بس کو حادثہ

محکمہ موسمیات کے مطابق اسکردو اور گوپس میں درجہ حرارت نقطہ انجماد تک پہنچ گیا جبکہ چترال، دیر، سوات، شانگلہ رمیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلندو بالا پہاڑوں پربرفباری ہوگی۔

پنجاب کے بیشتراضلاع میں اسموگ کا راج ہے تاہم رات کے دوران شدید دُھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔

بلوچستان اور سندھ میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا جبکہ پنجاب کے زیادہ تر علا قے اسموگ کی لپیٹ میں رہے۔

کراچی میں پیر اور منگل کو دھند چھانے کا امکان

دوسری جانب کراچی کی فضاوں پر پیر اور منگل کو دھند چھانے کی توقع ہے جس کے سبب حدنگاہ متاثر ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ پیشگوئی کے مطابق شہر میں سمندری ہواؤں کے ساتھ ساتھ بلوچستان کی سمت سے بھی ہوائیں چل سکتی ہیں۔

کراچی کا کم سے کم پارہ 3 روز کے دوران 21 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 تا 35 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بارش اور برفباری سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی

صوبے کے دیگر اضلاع میں دھند چھائی رہنے کے سبب موسم گرم و خشک رہ سکتا ہے۔

karachi

Rain

weather

smog

rainy weather

Rain prediction

snow fall

fogs