Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیلڈنگ کے دوران بابر اعظم کے عمل نے سب کے دل جیت لیے

کمینٹیٹرز بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے
شائع 10 نومبر 2024 01:43pm

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے جاری ہے جہاں پاکستانی بولرز کا جادو پھر چل پڑا ہے۔

جہاں قومی ٹیم کئی سالوں بعد آسٹریلوی سرزمین پر سیریز جیتنے کے قریب ہے وہیں قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے اپنے عمل سے کمینٹیٹرز اور سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔

پرتھ میں آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی بولنگ کے دوران تھرو کی گئی بال کو پکڑتے وقت انگوٹھے پر بال لگنے سے زخمی ہوئے، بال کی تھرو تیز ہونے سے شاہین آفریدی کے انگوٹھے میں درد اٹھا جنہیں دیکھ کر بابر اعظم نے فزیو تھراپسٹ کا کردار نبھایا۔

فیصلہ کن ون ڈے میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 141 رنز کا ہدف دے دیا

جیسے ہی آسٹریلیوی بیٹر شان ایبٹ نے اپنا رن مکمل کیا، تو اسی دوران شاہین کی طرف ایک تیز تھرو آکر ان کی انگلی سے ٹکرائی جس سے وہ چیخ پڑے۔

بابر اعظم نے درد میں تڑپتے شاہین آفریدی کو ریسکیو کیا۔ ڈاکٹرز کے میدان میں آنے سے قبل بابر اعظم شاہین کے انگوٹھے کی مالش کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

بابر اعظم کی شاہین آفریدی کی یوں مدد کرتا دیکھ کر کمینٹیٹرز نے بھی تعریف کی۔

واضح رہے تیسرے فیصلہ کن ون ڈے میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

babar azam

Shaheen Shah Afridi

Pakistan vs Australia