Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کا دائرہ کار بڑھایا دیا گیا

انچنگ سے اب تک اس پروگرام کے تحت 530 سے زائد معصوم بچوں کی سرجری کامیاب ہو چکی ہیں
شائع 10 نومبر 2024 12:28pm

وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کا دائرہ کار بڑھایا گیا ہے۔

لانچنگ سے اب تک اس پروگرام کے تحت 530 سے زائد معصوم بچوں کی سرجری کامیاب ہو چکی ہیں، سرجریز کی ویٹنگ لسٹ میں واضح کمی ہوئی ہے۔

چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری کی اسپیشل ڈیش بورڈ کے ذریعے مانیٹرنگ بھی جاری ہے۔ چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت سرجری اور انٹروینشنل کارڈیالوجی پروسیجر کامیابی سے مکمل، مریض روبہ صحت ہیں۔ پینل میں شامل 6 سرکاری اور 8 نجی اسپتالوں میں 530 مریضوں کا علاج کیا گیا۔

علاج کیلئے آنیوالے مریضوں کی بروقت سرجری یقینی بنانے کیلئے مرکزی ڈیٹا بیس میں رجسٹریشن اورتفصیلات کا اندراج کیا گیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ لاہور و ملتان کے چلڈرن اسپتال اورکارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ، فیصل آباد اور راولپنڈی کے کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ میں چلڈرن کارڈیک سرجری کی جارہی ہے۔ لاہورکے 4، ملتان کے 3 اوراسلام آباد کے پرائیویٹ اسپتال میں بھی چیف منسٹرچلڈرن ہارٹ سرجری جاری ہے۔ پنجاب میں تقریباًساڑھے چارہزار مریض بچوں کے علاج کیلئے رجوع کیا جاچکا ہے۔

مریم نوازشریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہربچے کی صحت اہم ہے، زندگی بچانے کی سرتوڑ کوشش کریں گے، چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام میں پنجاب ہی نہیں کے پی کے سمیت دیگر صوبوں سے آنیوالوں بچوں کا بھی علاج ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ امراض قلب میں مبتلا کمسن بچوں کا سرجری کیلئے سالہا سال انتظارکی اذیت سے گزرنا بے حد تکلیف دہ تھا۔ چلڈرن اسپتالوں میں استعداد بڑھانے کیلئے اسپیشل ہارٹ سرجن اور ٹرینڈ الائیڈ سٹاف کی کمی دور کی جائے گی، کارڈیو ویسکولر ڈیزیزمیں مبتلا ہربچے کے علاج کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔

Surgery

CM Punjab Maryam Nawaz

children heart surgery