Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیمپئنز ٹرافی: پاکستان میں کھیلنے سے متعلق بھارتی کپتان کا ردعمل سامنے آگیا

پاکستان میں کھیلنے سے متعلق سوال پر روہت شرما کا دلچسپ جواب
شائع 10 نومبر 2024 12:01pm

آئندہ برس فروری 2025 میں پاکستان میں شیڈول آئی سی سی چیمئنزٹرافی سے متعلق بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کا بیان سامنے آگیا۔

چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی عدم شرکت کے حوالے سے خبریں سامنے آ رہی ہیں تاہم ابھی تک اس حوالے سے باضابطہ طور پر کوئی اعلان سامنے نہیں آیا۔

دو روز قبل بھارتی میڈیا پر یہ دعویٰ سامنے آیا تھا کہ بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان نہیں جائے گی اور ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہو گا، بھارت کے میچز دبئی میں کھیلے جائیں گے۔

چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان تاخیر کا شکار، آئی سی سی نے ایونٹ منسوخ کردیا

تاہم اس حوالے سے جب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے سوال پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا ابھی تک بی سی سی آئی یا آئی سی سی کی جانب سے تحریری طور پر آگاہ نہیں کیا گیا، ٹورنامنٹ پاکستان میں ہی ہو گا اور ہم نے اپنی تیاری جاری رکھی ہوئی ہے، ہائبرڈ ماڈل کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی بات نہیں ہوئی اور ہر مرتبہ پاکستان سے خیر سگالی کی توقع نہ رکھی جائے۔

اب پاکستان میں چیمئنز ٹرافی سے متعلق بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کا بیان سامنے آیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران جب روہت شرما سے سوال پوچھا گیا کہ کیا بھارتی ٹیم پاکستان جائے گی تو اس پر روہت شرما کا کہنا تھا یہ فیصلہ دونوں کرکٹ بورڈز نے کرنا ہے، ہمارے ہاتھ میں تو ہے نہیں، ہم تو ٹورنامنٹ کے لیے آگے کی طرف دیکھ رہے ہوتے ہیں۔

بھارتی کپتان کا کہنا تھا ہمیں تو بورڈ جہاں بھیجتا ہے ہم کھیلنے کے لیے پہنچ جاتے ہیں، اگر بورڈ نے پاکستان بھیجا تو ہمیں وہاں کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

بھارت کا پاکستان آنے سے انکار، وکرانت گپتا کے انکشاف نے آگ بھڑکا دی

چیمپینز ٹرافی کیلئے پاکستان نہیں جائیں گے، بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو بتادیا

خیال رہے کہ چیمئنز ٹرافی فروری 2025 میں پاکستان میں شیڈول ہے تاہم ابھی تک بھارتی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں شرکت کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

rohit sharma

Indian Cricket Board

champions trophy 2025

Icc Champions Trophy 2025

pakistan host champions trophy