اہلیہ اور بچوں کو انتظار کروانے پر کوہلی مداحوں پر برس پڑے
بھارتی کرکٹ ٹیم اسٹار بیٹر ویرات کوہلی ممبئی ائیرپورٹ پر سیلفی لینے آنے والے فینز پر برس پڑے۔
بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی 22 نومبر سے شروع ہونے والی 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز سے قبل ہفتہ کے روز آسٹریلیا روانہ ہوئے۔
انڈین میڈیا کے مطابق جمعہ کے روز آسٹریلیا روانگی سے قبل ممبئی ائیرپورٹ پر ویرات کوہلی کا مداحوں نے استقبال کیا۔ بھارت کے سابق کپتان اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ آسٹریلیا سفر کے لیے روانہ ہونے والے تھے۔
تاہم، مداحوں کا ہجوم کوہلی کے ساتھ تصاویر بنوانے ان کے قریب آیا، چند سیلفیز لنے کے بعد کوہلی مداحوں پر برس پڑے اور کہ فیملی کو چھوڑ کے تھوڑی نہ سیلفی لونگا۔
ویرات کوہلی نے فوٹوگرافرز کو فیملی کی تصاویر کھینچنے سے بھی منع کردیا تھا۔
واضح رہے بھارتی ہوم گراؤنڈ پر نیوزی لینڈ نے بھارت کو 24 سال ٹیسٹ سیرز میں 0-3 سے شکست دے کر وائٹ واش کیا تھا، جس کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کو عوام سمیت سابق بھارتی کھلاڑیوں نے بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
Comments are closed on this story.