Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

میرے کردار کی وجہ سے لوگ حقیقت میں بددعائیں دینے لگے، اریج چوہدری کا انکشاف

اداکارہ نے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں ڈراموں میں منفی کردار سے متعلق گفتگو کی۔
شائع 10 نومبر 2024 10:22am
تصویر بشکریہ: ری ویوی اِٹ
تصویر بشکریہ: ری ویوی اِٹ

حال ہی میں کامیابیاں سمیٹنے والے سال کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل کبھی میں کبھی تم’ میں منفی کردار ادا کرنے والی اداکارہ اریج چوہدری اہم انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں اریج چوہدری نے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے دیگر موضوعات کے ساتھ ساتھ ڈراموں میں منفی کردار سے متعلق گفتگو کی۔

اداکارہ و ماڈل نے کہا کہ میں مثبت شخصیت کی مالک ہوں، حقیقی زندگی میں جن چیزوں کے خلاف ہوں منفی کردار میں وہی زیادہ ہیں، اس لیے منفی کردار کو سمجھنا اور اس پر کام کرنا انتہائی مشکل کام ہے۔

اریج چوہدری نے اپنا کیب رائڈ کا خوفناک تجربہ شیئر کر دیا

اداکارہ نے کبھی میں کبھی تم ڈرامہ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ’ڈرامے میں ایک میاں بیوی ہیں اور میں انہیں الگ کررہی ہوں، تو میں سوچتی تھی کہ میں کیا کر رہی ہوں اور یہ میرے لیے ایک چیلنج تھا، جس کا میں نے بہت مختلف تجربہ کیا ہے۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ جب تک لوگ مجھ سے نہیں ملے ہوتے تب تک وہ مجھے سوشل میڈیا پر منفی کردار کی وجہ سے گالیاں دے رہے ہوتے ہیں اور بددعا دیتے ہیں، پھر مجھ سے ملنے کے بعد لوگوں کا نظریہ تبدیل ہوجاتا ہے، وہ مجھے بولتے ہیں آپ بری لگتی نہیں ہیں۔

خیال رہے اریج چوہدری نے کبھی میں کبھی تم، وہ پاگل سی، ترک وفا، ڈھائی چال، جنٹلمین جیسے ہٹ ڈراموں میں کردار ادا کیا ہے۔

kabhi main kabhi tum

areej chaudhry