Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 10 خوارج ہلاک، 8 زخمی

مارے گئے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا، آئی ایس پی آر
شائع 10 نومبر 2024 07:38pm

شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے اتوار کو کی گئی مختلف کارروائیوں میں 10 خوارج ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آج صبح سیکورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، اس دوران 6 خوارج مارے گئے اور 6 خوارج زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا، یہ خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ، 4 اہلکار بہادری سے لڑتے ہوئے شہید

بنوں میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، میجر اور 2 سپاہی شہید

ترجمان کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی ممکنہ خارجی کے خاتمے کے لیے کلیئرئنس آپریشن بھی کیا گیا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خوارجی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ 6 خوارجی دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں، سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے خوارجی دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ قوم کو بہادر سیکیورٹی فورسز پر ناز ہے، دہشت گردوں کو پاکستان میں کہیں بھی چھپنے نہیں دیں گے۔ قوم کی حمایت سے دہشت گردوں کا صفایا کریں گے۔

درندازی ناکام

سکیورٹی فورسز نے اتوار کی شامل شمالی وزیرستان میں کی گئی دو الگ الگ کارروائیوں میں چار خوارج کو ہلاک کردیا۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔ اس آپریشن کے دوران افواج نے خوارج کے ٹھکانے کؤ موثر طریقے سے تلاش کیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

مزید برآں ایک اور واقعے میں، خوارج کے ایک گروپ کو پاکستان-افغانستان سرحد کے ذریعے اسپن وام کے جنرل ایریا میں دراندازی کی کوشش کرتے پایا گیا اور مؤثر طریقے سے ان کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا۔

اس دوران دو خوارج مارے گئے اور دو زخمی ہوئے۔

خیال رہے کہ اسپن وام میں ہی آج صبح سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 6 خوارج ہلاک اور 6 زخمی ہوئے تھے۔

یوں آج صرف اسپن وام میں ہی ہلاک ہونے والے خوارج کی تعداد 10 ہوگئی ہے، جبکہ 8 زخمی ہوئے ہیں۔

rawalpindi

ISPR

North Waziristan

security forces

security forces operation

Terrorists killed