Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسرائیل کے لبنان پر حملے تیز، مزید 31 افراد شہید

شام کے شہر حلب اور ادلب میں بھی اسرائیلی حملے جاری ہیں
شائع 10 نومبر 2024 09:10am

غزہ میں اسرائیل کی جارحیت جاری ہے جس کے نتیجے میں مزید چوالیس فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 43 ہزار 552 ہوگئی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجسنی کے مطابق لبنانی وزارت صحت نے بتایا کہ حزب اللہ کے خلاف اسرائیل نے اپنے فضائی حملوں کو تیز کر دیا ہے، ہفتے کو لبنان کے مشرقی اور جنوبی علاقوں پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 31 افراد شہید ہوئے۔

قطر نے بھی حماس پر سے ہاتھ اٹھا لیا، امریکی ایما پر ملک بدری کا حکم

عرب میڈیا کے مطابق طائر پر بمباری میں 7 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران شہادتیں باون ہوگئیں۔

ادھر شام کے شہر حلب اور ادلب میں بھی اسرائیلی حملے جاری ہیں جس میں متعدد شامی فوجی زخمی ہوگئے، جواب میں حزب اللہ نے اسرائیلی شہر گلیلی پر پچیس راکٹ داغے۔

ادھر اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے لبنان میں حزب اللہ کے دہشت گردانہ ڈھانچے کو نشانہ بنایا۔ ان حملوں میں دہشت گرد، آپریشنل اپارٹمنٹ اور اسلحے کے ذخیرے کے مقامات کو تباہ کیا گیا۔

lebanon

Israel Gaza War