Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم شہبازشریف آج سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے

وزیراعظم پیر کو ریاض میں عرب اسلامی سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے
شائع 10 نومبر 2024 09:03am

وزیراعظم شہبازشریف آج سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے، وزیراعظم پیر کو ریاض میں عرب اسلامی سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

سربراہ اجلاس میں غزہ اور لبنان پر اسرائیلی جارحیت سے پیدا صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، وزیراعظم فلسطین کاز کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کریں گے۔

اس کے علاوہ اجلاس میں فلسطین کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت سمیت مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈارسعودی عرب پہنچ گئے جبکہ انہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کی، اسحاق ڈار 11 نومبر کو او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف 12 اور 13 نومبر کو باکو کا دورہ کریں گے

دوسری جانب اقوام متحدہ کے زیر اہتمام موسمیاتی تبدیلی سے متعلق عالمی کانفرنس کاپ 29 کا آذربائیجان میں انعقاد ہورہا ہے، عالمی کانفرنس 11 سے 22 نومبر تک باکو میں منعقد ہوگی۔

وزیراعظم شہبازشریف 12 اور 13 نومبر کو باکو کا دورہ کریں گے، وزیراعظم کانفرنس میں پاکستان کا موقف بھر پور انداز میں اجاگر کریں گے۔

پاکستان سنگین موسمیاتی چیلنج کے ساتھ ماحولیاتی انصاف کے لیے آواز بلند کرے گا جبکہ وزیراعظم لاس اینڈ ڈیمج فنڈ کے تحت متاثرہ ملکوں سے تعاون برھانے پر زور دیں گے۔

Saudia Arabia

Azerbaijan

Saudi Arab

PM Shehbaz Sharif

baku

cop 29 conference

arab islamic summit riyadh