Aaj News

بدھ, نومبر 13, 2024  
10 Jumada Al-Awwal 1446  

بڑی دیر کی مہرباں جاتے جاتے، صدر بائیڈن پر نینسی پیلوسی کی نکتہ چینی

اگر صدر بائیڈن بہت پہلے انتخابی دوڑ سے الگ ہو جاتے تو ہم بہتر تیاری کرپاتے، نیو یارک ٹائمز کو انٹرویو
شائع 09 نومبر 2024 08:02pm

امریکی ایوانِ نمائندگان کی سابق اسپیکر نینسی پیلوسی نے کہا ہے کہ صدر بائیڈن نے انتخابی دوڑ سے الگ ہونے میں بہت زیادہ وقت لیا جس کے باعث معاملات ڈیموکریٹس کے ہاتھ سے نکل گئے۔

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے پوڈ کاسٹ دی انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے نینسی پیلوسی نے کہا کہ ڈیموکریٹس کو انتخابی معرکے کی بہتر تیاری کے لیے زیادہ وقت نہیں ملا۔ صدر بائیڈن کو انتخابی دوڑ سے الگ ہی ہونا تھا تو اس کا فیصلہ اُنہیں بہت پہلے کرلینا چاہیے تھا۔

نینسی پیلوسی کا کہنا تھا کہ صدر بائیڈن اگر بہت پہلے انتخابی دوڑ سے نکل جاتے تو امیدوار کے انتخاب میں آسانی ہوتی کیونکہ اوپن پرائمری کا انعقاد ممکن ہوتا اور ڈیموکریٹس کے لیے موزوں تر امیدوار کا انتخاب آسان ہو جاتا۔

’کملا ہیرس کو بھارتی لابی نے تخلیق کیا تھا، پاکستان کو اب ایک موقع ملا ہے‘

امریکی ایوانِ نمائندگان کی سابق اسپیکر کا یہ بھی کہنا تھا کہ کملا ہیرس کمزور امیدوار نہیں تھیں۔ انہیں ناموزوں امیدوار بھی نہیں کہا جاسکتا مگر اس حقیقت سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا کہ اگر صدر بائیڈن بہت پہلے انتخابی دوڑ سے نکل جاتے تو کملا ہیرس کے لیے بھی ڈھنگ سے تیاری کرنا بہت آسان ہو جاتا۔

President Joe Biden

nancy pelosi

DELAYED EXIT

IMPROPER PREPARATIONS

ELECTORAL RACE

PRIMARY OPEN